ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی، ایسا کام ہو گیا کہ علی ترین بھی حیران پریشان رہ جائیں

ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی، ایسا کام ہو گیا ...
ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی، ایسا کام ہو گیا کہ علی ترین بھی حیران پریشان رہ جائیں

  


شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی ہے اور سلو اوور ریٹ کے سبب ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہی اور لیگ کے ضابطہ اخلاق کی مرتکب قرار پائی جس پر میچ ریفری روشن مہانامہ نے ان پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کے تمام اراکین پر 10 فیصد اور کپتان شعیب ملک پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اگر رواں سیزن میں وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان پر دگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update


loading...