اسلام آباد یونائیٹڈ کو زوردار جھٹکا، اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کو زوردار جھٹکا، اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کو زوردار جھٹکا، اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا

  


شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم ترین غیر ملکی بلے باز این بیل ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین این بیل ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ ملتان کیخلاف وارم اپ میچ میں ان فٹ ہوئے تھے تاہم اس کے باوجود پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شرکت کی اور عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نصف سنچری بھی سکور کی تاہم ٹیم کو اس کا خمیازہ ان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈویلیئرز مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے باقی میچوں کیلئے دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کے زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باعث انہیں لاہور قلندرز کی قیادت سونپی گئی ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update


loading...