اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا نوازشریف کی درخواست ضمانت مستردہونے پر صحافی کو جواب

اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا نوازشریف کی درخواست ...
اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا نوازشریف کی درخواست ضمانت مستردہونے پر صحافی کو جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت مستردہونے پر کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعاہی کرسکتا ہوں،اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز فنڈمیں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہو سکتی ،کرپشن کی باتیں سن کر افسوس ہوتا ہے ۔
صحافی کے سوال”نوازشریف کی ضمانت مسترد ہونے پرکیا کہیں گے؟“کے جواب میں ثاقب نثار نے کہا کہ نوازشریف کی درخواست ضمانت مستردہوگئی؟سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاہی کرسکتا ہوں،اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے۔