جیکب آباد،کندھ کوٹ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

جیکب آباد،کندھ کوٹ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
جیکب آباد،کندھ کوٹ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جیکب آباد،کندھ کوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب آباد،کندھ کوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر شدت4اعشاریہ 1 ریکارڈکی گئی ،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 18کلومیٹراوراس کامرکزجیکب آباد کے شمال میں 20کلومیٹرکے فاصلے پرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ2 بجکرایک منٹ پرریکارڈکیاگیا،جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...