نیب نے علیم خان کی دبئی میں مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

نیب نے علیم خان کی دبئی میں مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا
نیب نے علیم خان کی دبئی میں مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور نے علیم خان کی دبئی میں مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا، نیب کا کہنا ہے دو ہزار چھ سے دو ہزار سترہ تک ایک درجن سے زائد جائیدادوں کی خرید و فروخت کی، دبئی میں دو کروڑ اسی لاکھ درہم کی جائیدادوں کا کاروبار کیا جبکہ لاہور کے موضع کلاس میں بھی ایک اور جائیداد ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کو علیم خان کی دبئی میں مزید جائیدادوں کا سراغ مل گیا ، نیب کا کہنا ہے کہ علیم خان نے جائیدادوں کی تفصیلات اثاثوں میں ظاہر نہیں کی، 2006 سے 2017 تک ایک درجن سے زائد جائیدادوں کی خریدوفروخت کی، جائیدادوں کی خریدوفروخت اثاثوں میں ظاہر نہیں کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علیم خان اور خاندان کے نام پرلاہور کے موضع کلاس میں ایک اور جائیداد ملی جبکہ انھوں نے ایمنسٹی سکیم میں جائیداد پر ایک کروڑ 40 لاکھ کا فائدہ اٹھایا۔
نیب کا مزید کہنا ہے کہ دبئی میں 2 کروڑ 80 لاکھ درہم کی جائیدادوں کا کاروبار کیا اور بیشتر جائیدادوں کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔نیب رپورٹ میں علیم خان کے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی رپورٹ میں تاریخ نہیں بتائی گئی۔