پریس کلب عمرکوٹ کے سالانہ الیکشن میں قلم دوست پینل نے کامیابی حاصل کرلی

پریس کلب عمرکوٹ کے سالانہ الیکشن میں قلم دوست پینل نے کامیابی حاصل کرلی
پریس کلب عمرکوٹ کے سالانہ الیکشن میں قلم دوست پینل نے کامیابی حاصل کرلی

  


عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پریس کلب عمرکوٹ کے سالانہ الیکشن میں قلم دوست پینل نے کامیابی حاصل کرلی نو منتخب عہدیداروں کو سیاسی سماجی رہنماوں کی مبارکباد .

تفصیلات کےمطابق سال "2019"کےلیے پریس کلب کے سالانہ الیکشن منعقد ہوئے جس میں دو پینل ڈیموکریٹس گروپ کے الھجڑیو سومرو اور قلم دوست پینل کے ناھید حسین خٹک کےدرمیان مقابلہ ہوا جس میں ناھید حسین خٹک نے سولہ "16" ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ناہید حسین خٹک کو پریس کلب کے الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،اور رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ ،سابق صوبائی وزیر دوست علی راہموں سابق مملکت وزیر فقیر جادم منگریو، پی پی لیڈیز ونگ کی نور جہاں سماجی رہنما سلیمان راہموں سینئر صحافی سید ریحان شبیر ،مسلم لیگ فنکشنل کے لیاقت جونیجو سمیت کئی ایک سیاسی سماجی صحافتی حلقوں شہریوں عوام کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری .

ناہید حسین خٹک نے مبارکباد دینے آنے والے مختلف وفود سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلیے کام کیا جائے گا پریس کلب کی تعمیروترقی کےلیے سب کو اعتماد میں لیکر کام کیا جائے گا قلم دوست پینل کے کامیاب ہونے والے عہدیداروں میں صدر ناہید حسین خٹک ،نائب صدر ارباب بھیل، جنرل سیکرٹری ولی محمد مہر، جوائنٹ سیکرٹری غلام محمد کمبار،خزانچی سید عمران شاہ ،آفس سیکرٹری عمرسومرو ، رابطہ سیکرٹری رانا شہزاد ،اور پریس سیکرٹری ممتاز آریسر ،وغیرہ کا انتخاب عمل میں آیا اس سے قبل پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کے ارکان پرشوتم کھتری ، الیاس تھری ،اور سید ریحان شبیر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں قلم دوست پینل نے سولہ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی .

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...