ایران کا آبدوز سے کروز میزائل چلانے کا تجربہ, روس کا اٹیمی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا آبدوز سے کروز میزائل چلانے کا تجربہ, روس کا اٹیمی تعاون جاری رکھنے ...
ایران کا آبدوز سے کروز میزائل چلانے کا تجربہ, روس کا اٹیمی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

  


تہران(ویب ڈیسک)ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری سالانہ جنگی مشقوں کے دوران پہلی مرتبہ آبدوز سے کروز میزائل چلا نے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران عسکری قوت میں اضافے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔سالانہ جنگی مشقوں کے دوران کروز میزائل کو آبدوز سے چھوڑنے کا تجربہ گزشتہ روز کیا گیا۔ عالمی پابندیوں کی وجہ سے ایران زیادہ تر اسلحہ اور ہتھیار ملک میں ہی تیار کرتاہے۔

بتایا گیا ہے کہ دیگر ایرانی آبدوزیں بھی کروز میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔دوسری طرف روس نے ایران سے ایٹمی توانائی کے شعبے میں مکمل تعاون جاری رکھنے کااعلان کردیا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ ایران سے تعاون کی وجہ سے روسی کمپنیوں پر دبا ئوڈال رہا ہے۔روسی تجارتی شعبے کو ڈرانے کاامریکی اقدام قابل قبول نہیں۔

ایران مخالف امریکی حکام کا موقف حقیقت سے عاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکی موقف موسمیاتی تبدیلی کی طرح مسلسل تبدیل ہوتا ہے۔ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور منصوبوں کا نفاذ اہم مسائل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...