دریائے سندھ سے 2 بھارتی شہریوں کی لاشیں برآمد، اسلام آباد روانہ کردی گئیں

دریائے سندھ سے 2 بھارتی شہریوں کی لاشیں برآمد، اسلام آباد روانہ کردی گئیں
دریائے سندھ سے 2 بھارتی شہریوں کی لاشیں برآمد، اسلام آباد روانہ کردی گئیں

  


گلگت(ویب ڈیسک) دریائے سندھ سے ملنے والی 2 بھارتی شہریوں کی لاشیں گلگت بلتستان حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے کے حوالے کرنے کے لیے روانہ کر دیں۔

ڈان نیوز  نے گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ  دونوں بھارتی شہریوں کا تعلق لداخ سے ہے جن میں سے ایک کے گلے میں تعویز اور دوسرے کے ہاتھ میں لوہے کا کڑا موجود تھا، جس سے اس بات کا امکان ہے کہ دونوں بھارتی شہری مسلمان تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ سال آئل ٹینکر دریا میں گرنے سے 2 افراد لاپتہ ہو گئے تھے جن کی لاشیں بعد ازاں دریا کے ذریعے بلتستان کے ضلع کھرمنگ تک پہنچ گئی تھیں۔ان لاشوں کو گزشتہ سال جون میں دریا سے نکال کر دفن کر دیا گیا تھا مگر بھارتی سفارت خانے اور وفاقی وزارت داخلہ کے رابطے پر 3 روز قبل ہی قبر کشائی کر کے ان میتوں کو نکالا گیا اور انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے اسلام روانہ کر دیا گیا۔مذکورہ میتوں کو اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق بھارتی شہریوں کا ٹینکر کھرمنگ انتظامیہ کے پاس موجود ہے۔یاد رہے کہ بھارتی علاقہ لداخ کا دریا گلگت بلتستان سے گزر کر دریائے سندھ میں شامل ہوتا ہے۔

مزید : علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت


loading...