معروف شخصیت کے ڈیرے سے مویشی چوری ، جیو فینسنگ مکمل، انٹیلی جنس بیورو سے بھی مدد طلب کرلی گئی کیونکہ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل

معروف شخصیت کے ڈیرے سے مویشی چوری ، جیو فینسنگ مکمل، انٹیلی جنس بیورو سے بھی ...
معروف شخصیت کے ڈیرے سے مویشی چوری ، جیو فینسنگ مکمل، انٹیلی جنس بیورو سے بھی مدد طلب کرلی گئی کیونکہ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ مندرہ کے علاقے سے معروف سکالر و روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر کے فارم ہاﺅس پر مویشیوں کے باڑے سے نقب زن لاکھوں مالیت کے مویشی چرا لے گئے۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی، سی پی او راولپنڈی عباس احسن اور متعدد سیاسی و بیورو کریسی کی اعلیٰ شخصیات کی پروفیسر رفیق اختر سے رفاقت و قربت کے باعث راولپنڈی پولیس نے چوروں کو ٹریس کرکے بھینس اور بچھڑی برآمد کیلئے دن رات ایک کردئیے۔ ریکارڈ یافتگان، ڈیرے پر آنے جانے والوں سمیت سابق ملازمین بھی شامل تفتیش جبکہ محض بھینس اور ایک بچھڑی چوری ہونے پر پہلی مرتبہ چند دن کے اندر علاقے کی جیو فنسنگ مکمل کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے انٹیلی جنس بیورو کی مدد طلب بھی کرلی گئی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق راولپنڈی پولیس شہر میں بسنت، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روم تھام کیلئے متحرک تھی ہی لیکن گزشتہ پانچ دن سے گوجر خ ان سے تعلق رکھنے والی معروف روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر کے فارم ہاﺅس جس کو انہوں نے پلازے کا نام بھی دے رکھا ہے سے ملحقہ مویشیوں کے باڑے سے بیش قیمت بھینس اور قیمتی بچھڑی کی چوری کے بعد پولیس نقب زنوں کو ٹریس کرکے برآمدگی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

تھانہ مندرہ میں درج کی جانے والی ایف آئی آر نمبر 59 میں ساجد محمود نے بتایا کہ سات سال سے پروفیسر احمد رفیق اختر کے پاس ملازمت کررہا ہوں اور ان کے پلازے جو گل پیڑہ سترہ و اٹھارہ کی درمیانی شب انوارالحق اور عبدالرحمان چوکیدار پلازے میں موجود تھے اور عقبی جانب مویشیوں کے کمرے جس میں دو بھینسیں، ایک بچھڑی اور دوبکریاں بندھی ہوئی تھیں کہ رات گئے نامعلوم نقب زنوں نے چار دیوار توڑنے کے بعدمویشیوں کے باڑے کی دیوار بھی توڑ دی اور ایک بھینس جس کی مالیت تقریباً ایک لاکھ دس ہزار روپے ہے اور بچھڑی (کٹی) جس کی قیمت تقریباً 65ہزار روپے ہے چراکرلے گئے۔

راولپنڈی پروفیسر احمد رفیق اختر کے فارم ہاﺅس پلازے سے بھینس چوری برآمدگی کیلئے راولپنڈی پولیس کے افسران کی جانب سے پھرتیاں دکھانے کے حوالے سے راولپنڈی پولیس حلقوں میں چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔