نوازشریف سے شہبازشریف اورمریم نوازکی طویل ملاقات ،جیل واپس جانے سے متعلق مشاورت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق وزیراعظم نوازشریف سے شہبازشریف اور مریم نواز نے جناح ہسپتال میں طویل ملاقات کی جس میں نوازشریف کے جیل واپس جانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نوازشریف سے شہبازشریف اور مریم نوا ز نے طویل ملاقات کی جس میں ان کے جیل واپس جانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل واپسی کیلئے محکمہ داخلہ اورمیڈیکل بورڈکی مشاورت ہوئی،میڈیکل بورڈکانوازشریف کوڈسچارج کرنے سے متعلق اجلاس بھی جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈسفارشات محکمہ داخلہ کوبھجوائےگا۔جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف درخواست ضمانت مستردہونے پرجیل واپسی کے خواہشمندہیں۔