جیل منتقلی یا ہسپتال قیام، ضمانت کی درخواست منسوخ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

جیل منتقلی یا ہسپتال قیام، ضمانت کی درخواست منسوخ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ ...
جیل منتقلی یا ہسپتال قیام، ضمانت کی درخواست منسوخ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر دائر کی گئی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں واپس جیل بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

دنیا نیوز  کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کانوازشریف کو  ہسپتال سےجیل منتقل کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور  نوازشریف کو کچھ دیربعدہسپتال سےجیل منتقل کیا جائےگا۔ چینل کے ذرائع کے مطابق    محکمہ داخلہ پنجاب نےمیڈیکل بورڈکی سفارشات دیکھ کرفیصلہ کیا جبکہ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ  نوازشریف بھی کہہ چکےکہ وہ جیل واپس جاناچاہتےہیں۔

مزید : قومی


loading...