شاہ محمود قریشی کا جاپانی ہم منصب کوفون،دورہ جاپان موخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا،

شاہ محمود قریشی کا جاپانی ہم منصب کوفون،دورہ جاپان موخر کرنے کی وجوہات سے ...
شاہ محمود قریشی کا جاپانی ہم منصب کوفون،دورہ جاپان موخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا،

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونوکوٹیلیفون کیا اورانہیں دورہ جاپان موخرکرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونوکوٹیلیفون کیا اورانہیں دورہ جاپان موخرکرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ گذشتہ سال جاپانی شخصیات کے دوروں سے تعلقات میں بہتری آئی، پلوامہ واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیرہوچکی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپان اورپاکستان کے مابین دیرینہ دوطرفہ دوستانہ مراسم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جاپان کواس ضمن میں اپنا موثرکردارادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ اپنے وزیراعظم کو بھی حالات سے آگاہ کریں جس پردونوں وزرائے خارجہ کا جلد از جلد باہمی مشاورت سے دورہ کی نئی تاریخ طے کرنے پراتفاق ہوا۔ جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ جاپان آئیں گے تووزیراعظم سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔

مزید :

قومی -