نوکیا نے 5 کیمروں والا موبائل فون متعارف کروادیا، قیمت بھی سامنے آگئی

نوکیا نے 5 کیمروں والا موبائل فون متعارف کروادیا، قیمت بھی سامنے آگئی
نوکیا نے 5 کیمروں والا موبائل فون متعارف کروادیا، قیمت بھی سامنے آگئی

  


بارسیلونا(مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک لوگ ڈیول کیمرے والے موبائل فونز کے پیچھے ہی دوڑ رہے تھے لیکن بارسیلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں نوکیا نے ایک ایسا ماڈل متعارف کروا دیا ہے جس میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے پانچ کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کے ذریعے 240میگاپکسل ریزولوشن کی تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس ماڈل کا نام ’نوکیا 9پیور ویو‘ (Nokia 9 Pureview)ہے جس میں نصب پانچوں کیمرے بیک وقت کام کرتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے حامل جدید ترین مربوطی نظام کے ذریعے پانچوں کیمرے مل کر ایک ہی تصویر بناتے ہیں۔یہ ٹوکلر کیمرے اور تین مونوکروم سنسرز ہیں جو مارکیٹ میں موجود تمام موبائل فونز کی نسبت 10گنا زیادہ روشنی لیتے ہیں اور بہتر تصویر بناتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس موبائل فون کی قیمت 699ڈالر (تقریباً 96ہزار 800روپے)رکھی گئی ہے۔ اس ماڈل میں فنگرپرنٹ سنسر سکرین کے اندر نصب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ماڈل وائرلیس چارجنگ کے جدید ترین فیچر سے بھی لیس ہو گا۔کانگریس میں نوکریا کمپنی کی طرف سے تین دیگر اینڈرائیڈ سمارٹ فون ماڈلز بھی متعارف کروائے گئے، جن میں نوکیا 1پلس، نوکیا3.2اور نوکیا 4.2شامل ہیں۔ کمپنی کی طرف سے ایک بیسک موبائل فون بھی متعارف کرایا گیا جو ترقی پذیر ممالک کے صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس ماڈل کا نام ’نوکیا210‘ ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...