پلوامہ حملے کے بعد آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان معطل ہونے والی اہم ترین سروس دوبارہ شروع ہو گئی

پلوامہ حملے کے بعد آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان معطل ہونے والی اہم ...
پلوامہ حملے کے بعد آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان معطل ہونے والی اہم ترین سروس دوبارہ شروع ہو گئی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پلواما حملے کے بعد بھارت کی طرف سے معطل کی گئی سرینگر، مظفرآباد اور راولاکوٹ، پونچھ بس سروس بحال ہوگئی تاہم آزاد کشمیر سے کوئی بھی نیا رجسٹرڈ شخص مقبوضہ کشمیر نہیں گیا

پلواما حملہ کے بعد پاک بھارت کشید گی بڑھنے پر بھارت کی طرف سے معطل کی گئی سرینگر مظفرآباد اور راولاکوٹ، پونچھ بس سروس ایک ہفتہ بعد بحال ہوگئی۔ بس سروس بحالی کے بعد دونوں کراسنگ پوائنٹ سے 31 مسافر آزاد اور مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں تاہم آزاد کشمیر سے نیا رجسٹرڈ ایک بھی شخص مقبوضہ کشمیر نہیں گیا جبکہ انٹرا کشمیر بس سروس کی بحالی کے بعد کل دونوں کراسنگ پوائنٹ سے دوطرفہ تجارت بھی معمول کے مطابق ہوگی۔ دوطرفہ تجارت کے لئے کنٹرول لائن کے آر پار مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کے بعد لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بس سروس معطل کردی گئی تھی۔

مزید : قومی


loading...