اپنے شوہر سے نجات حاصل کر کے خاتون نے 200 کلو وزن کم کرڈالا، انتہائی انوکھا طریقہ

اپنے شوہر سے نجات حاصل کر کے خاتون نے 200 کلو وزن کم کرڈالا، انتہائی انوکھا ...
اپنے شوہر سے نجات حاصل کر کے خاتون نے 200 کلو وزن کم کرڈالا، انتہائی انوکھا طریقہ

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اس برطانوی خاتون نے اپنے شوہر سے نجات حاصل کرکے اپنے وزن میں اتنی زیادہ کمی کر ڈالی کہ دنیا کو حیران کر دیا۔ دی مرر کے مطابق 37سالہ کیلی کینسیلا نامی اس خاتون کا شوہر فاسٹ فوڈز کے ایک ریسٹورنٹ پر ڈلیوری ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا جہاں سے کیلی کو فاسٹ فوڈز کی ایسی لت پڑی کہ وہ کچھ تو پہلے ہی موٹاپے کا شکار تھی لیکن شادی کے چند سال بعد تک تو گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گئی اور اس کا وزن 280کلوگرام تک جا پہنچا۔

کیلی نے 15ماہ قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی اور فاسٹ فوڈز سے جان چھڑا کر ڈائٹنگ شروع کر دی ۔ اب 15ماہ گزرنے پر اس نے اپنے وزن میں 215کلوگرام کی کمی کر لی ہے۔ اب اس کا وزن صرف 66کلوگرام رہ گیا ہے۔ موٹاپے کے دنوں میں اس کا سائز 32ہو چکا تھا ۔ تاہم اب وہ انتہائی متناسب جسم کی مالک بن گئی ہے۔ اس حوالے سے کیلی کا کہنا ہے کہ ”میرا سابق شوہر سٹیو چائنیز فوڈ ریسٹورنٹ پر ڈلیوری ڈرائیور تھا جو شام کو اپنے ساتھ بہت سا چائنیز اور فاسٹ فوڈ لے کر آتا۔ یہ چائنیز فوڈز کھانے کے بعد ہم رات کو باہر جاتے اور فاسٹ فوڈ بھی کھاتے۔میں شوہر ان لوگوں میں سے ایک تھا جو جتنا مرضی کھاتے جائیں موٹے نہیں ہوتے لیکن میں اتنی موٹی ہو گئی کہ معمول کے کام کرنا بھی میرے لیے دوبھر ہو گیا تھا۔ جس پر میں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی اور اپنی پرانے کھانے پینے کے معمول پر آ گئی، جس سے میرا وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہو گیا۔“

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت


loading...