پاکستان نے ایران کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے ایران کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان نے ایران کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل ایران کے پاکستانی بارڈر سے ملحق علاقے میں ایرانی فوجیوں پر خودکش حملہ ہوا جس میں 27اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے پر ایران کی طرف سے پاکستان کے متعلق کافی سخت زبان استعمال کی گئی اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک کشیدگی آ گئی۔ اب اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے ایران کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ مستقبل میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنا ممکن ہو سکے۔
گلف نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستان اور ایران دونوں بارڈر پر باڑ لگانے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی تیسرا فریق (دہشت گرد)اپنی تخریبی کارروائیوں کے ذریعے پاکستان اور ایران کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو سبوتاژ نہ کر سکے۔“
رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی اس واردات کے حوالے سے ایران کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی وفدبھی تہران روانہ کیاتھا جس نے ایرانی حکومت کو باور کرایا کہ پاکستان واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ذمہ دارانہ اقدامات کر رہا ہے۔