سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پاکستان کے کس شہر میں رہتے ہیں؟ آپ بھی جانئے

سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پاکستان کے کس شہر میں رہتے ہیں؟ آپ بھی جانئے
سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پاکستان کے کس شہر میں رہتے ہیں؟ آپ بھی جانئے

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے ٹیکس دہندگان کی ایک فہرست مرتب کی ہے جنہوں نے 2017-18ءمیں سب سے زیادہ ٹیکس دیا اوراس فہرست میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پہلے 50لوگوں میں سے 33کا تعلق کراچی سے ہے۔ سماءٹی وی کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پہلے تین افراد کا تعلق بھی کراچی سے ہی ہے۔ 50افراد کی اس فہرست میں لاہور سے 6، گوجرانوالہ سے 3 اور اسلام آباد سے 2افراد شامل ہیں۔

ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق صائمہ شہباز ملک وہ شخصیت ہیں جنہوں نے 2017-18ءمیں پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا۔ وہ اس فہرست میں شامل دو خواتین میں سے ایک ہیں۔ دوسری خاتون مہوش ٹپال ہیں جو ’ٹپال چائے‘ بنانے والی کمپنی کی مالک ہیں۔اس فہرست میں شامل دیگر اہم ناموں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، حسن منشائ، پیکجز گروپ کے سید بابر علی ، نشاط گروپ کے میاں عمر منشاءاور میاں رضا منشائ، عارف حبیب اور آفتاب ٹپال شامل ہیں۔

انفرادی ٹیکس دہندگان کے علاوہ اس فہرست میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنیوں کے متعلق بھی بتایا گیا ہے اور اس میں بھی کراچی پہلے نمبر پر آیا ہے۔ فہرست میں شامل پہلی پچاس کمپنیوں میں سے 21کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس کے بعد اسلام آباد کی 16اور لاہور کی 9کمپنیاں اس فہرست میں شامل ہیں۔ کمپنیوں کی فہرست میں سب سے زیادہ ٹیکس حکومتی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے دیا۔ دوسرے نمبر پر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ رہا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...