مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف ، سربراہ پاک فضائیہ کا دوٹوک پیغام

مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: آرمی ...
مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف ، سربراہ پاک فضائیہ کا دوٹوک پیغام

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ دونوں مسلح افواج کے سربراہان نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے دونوں سربراہان نے خطرے کی صورت میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے رد عمل کی تیاریوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مسلح افواج کے باہمی رابطوں اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں مسلح افواج کے سربراہان نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...