نعیم الحق اور فواد چوہدری میں اختلافات ، جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے

نعیم الحق اور فواد چوہدری میں اختلافات ، جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے
نعیم الحق اور فواد چوہدری میں اختلافات ، جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نعیم الحق اور فواد چوہدری کا معاملہ میڈیا پر نہیں آنا چاہیے تھا، سب سیٹل ہوجائے گا، نواز شریف کو احتساب عدالت سے سزا ہوگئی ہے اب کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں نعیم الحق اور فواد چوہدری کے درمیان اختلافات میڈیا پر نہیں آنے چاہئیں تھے، اختلافات کمرے سے باہر نہیں نکلنے چاہئیں تھے لیکن سب سیٹل ہوجائے گا۔

نعیم الحق اور فواد چوہدری کے مابین اختلاف کے تناظر میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کومنتخب بندے کی بات سننی چاہیے یاغیرمنتخب بندے کی؟ ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ لوگ اسمبلی میں ووٹ دے کر وزیراعظم بناتے ہیں اور ووٹ منتخب لوگ ہی دیتے ہیں۔

نواز شریف کی ضمانت مسترد ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈیل کی باتیں صرف میڈیا پر چل رہی ہیں،نواز شریف کو احتساب عدالت سے سزا ہوگئی ہے اب کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...