پلوامہ حملے کے بعد بھارت جا کر نریندر مودی سے ملنے والے تحریک انصاف کے رہنما نے پاکستانیوں کو حیران کن خوشخبری سنا دی

پلوامہ حملے کے بعد بھارت جا کر نریندر مودی سے ملنے والے تحریک انصاف کے رہنما ...
پلوامہ حملے کے بعد بھارت جا کر نریندر مودی سے ملنے والے تحریک انصاف کے رہنما نے پاکستانیوں کو حیران کن خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے مثبت اثرات چند دنوں میں نظر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے ساتھ تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے ساتھ تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا، میری وزیراعظم مودی سے ملاقات کے 12 گھنٹوں کے بعد ان کا مثبت بیان سامنے آیاکچھ دنوں میں میری ملکی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، آگے چل کر سب دیکھیں گے بہت اچھی فضا نظر آئے گی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی دعوت پر بھارتی گیا تھا اور یہاں سے اجازت ملنے کے بعد ہی گیا تھا، وہاں بھارتی وزیراعظم مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں ہوئیں جب کہ میری وہاں جو بات چیت ہوئی اس کے مثبت اثرات چند دن میں نظر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد قائم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کروں گا اور چند دنوں میں دونوں اطراف سے اعتماد سازی کے اقدامات سامنے آئیں گے جب کہ پاک بھارت کو یورپ جیسے حالات میں لانا میراخواب ہے۔

مزید :

قومی -