’میرے پاس موت کے بعد زندگی کا بہترین ثبوت موجود ہے‘ بھوتوں کا پیچھا کرنے والے شخص نے بڑا دعویٰ کردیا

’میرے پاس موت کے بعد زندگی کا بہترین ثبوت موجود ہے‘ بھوتوں کا پیچھا کرنے ...
’میرے پاس موت کے بعد زندگی کا بہترین ثبوت موجود ہے‘ بھوتوں کا پیچھا کرنے والے شخص نے بڑا دعویٰ کردیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موت کے بعد زندگی کے متعلق دنیا میں دو آراءپائی جاتی ہیں۔ اسلام سمیت کئی ادیان کے ماننے والے دوسری زندگی پر یقین رکھتے ہیں مگر موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوجانے کا عقیدہ رکھنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ اب بھوتوں کا تعاقب کرنے والے ایک شخص نے موت کے بعد زندگی کی حقیقت سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق برطانوی علاقے کارن وال کے 47سالہ مارک ڈیویس نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ ”میرے پاس موت کے بعد دوسری زندگی کا بہترین ثبوت موجود ہے۔ میرے پاس ایک ویڈیو ہے جس میں قبر سے انسانی روحیں باہر نکلتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔“ مارک ڈیویس نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ بھی کی ہے۔

مارک کی رات کے وقت قبرستان میں بنائی گئی اس 16منٹ کی ویڈیو میں ایک قبر سے ہیولے اٹھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جنہیں وہ انسانی روحوں سے تعبیر کر رہا ہے۔مارک نے کارن وال لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ” یہ ویڈیو فیلماﺅتھ کے ایک قبرستان میں واقع ایک قبر کی ہے جس میں دو خواتین دفن ہیں۔یہ ویڈیو میں نے پچھلے ہفتے ہی بنائی ہے۔میں وہاں بھوتوں کی تلاش میں تھا لیکن حادثاتی طور پر کیمرے میں یہ مناظر عکسبند ہو گئے۔ میں گزشتہ دو سال سے بھوتوں کا پیچھا کر رہا ہوں لیکن آج تک اس طرح کی چیز نہیں دیکھی۔یہ یقینا موت کے بعد زندگی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ


loading...