یہ جاپانی وزیر میٹنگ میں 3 منٹ تاخیر سے پہنچا تو شرمندگی کے مارے کیا کیا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

یہ جاپانی وزیر میٹنگ میں 3 منٹ تاخیر سے پہنچا تو شرمندگی کے مارے کیا کیا؟ جان ...
یہ جاپانی وزیر میٹنگ میں 3 منٹ تاخیر سے پہنچا تو شرمندگی کے مارے کیا کیا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  


ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں سیاستدانوں کا تقریبات میں تاخیر سے آنا کوئی بات ہی نہیں لیکن گزشتہ دنوں ایک جاپانی وزیر میٹنگ میں 3منٹ تاخیر سے پہنچا تو شرمندگی کے مارے ایسا کام کر دیا کہ سن کر پاکستانیوں کو یقین ہی نہ آئے۔ ویب سائٹ citinewsroom.com کے مطابق جاپان کے اولمپکس منسٹر یوشی تاکا سکورادا کو ایک پارلیمانی میٹنگ میں پہنچنا تھا تاہم وہ تین منٹ کے لیے لیٹ ہو گئے جس پر انہوں نے عوام کے سامنے آ کر سب سے معافی مانگی۔

رپورٹ کے مطابق یوشی تاکا کے تاخیر سے آنے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یوشی تاکا نے اپنے قلمدان کی توہین کی ہے۔ اس پر وہ معافی مانگیں۔“ یوشی تاکا نے اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے عوام کے سامنے میٹنگ میں تاخیر سے آنے پر معافی مانگ لی۔یوشی تاکا گاہے اپنے بیانات کی وجہ سے زیرعتاب آتے رہتے ہیں۔ وہ سائبر سکیورٹی کے وزیر بھی ہیں لیکن کچھ عرصہ قبل انہوں نے یہ بیان دے ڈالا کہ انہوں نے کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا جس پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...