افغان مہاجرین کے بینک اکاﺅنٹس کا معاملہ، ایسے عالمی ادارے کی وزیر اعظم کی تعریف کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان مہاجرین کے بینک اکاﺅنٹس کھولنے کی ہدایت کرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنوبی ایشیا چیپٹر کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے وزیر اعظم عمران خان کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا کے اکثر ممالک نے مہاجرین سے منہ موڑ لیا ہے، ایسے میں پاکستان کی حکومت نے انتہائی شاندار قدم اٹھایا ہے۔ حکومت پاکستان کے اس اقدام سے افغان مہاجرین کو اپنی عزت نفس حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاﺅنٹس کھولے جائیں تاکہ وہ بھی پاکستان کی معیشت کا حصہ بن سکیں۔