سیون اپ کا لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا ”سیون اپ فوڈیز فیسٹول “کرانے کا فیصلہ

سیون اپ کا لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا ”سیون اپ فوڈیز فیسٹول “کرانے کا فیصلہ
سیون اپ کا لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا ”سیون اپ فوڈیز فیسٹول “کرانے کا فیصلہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انتظار کی گھڑیاں ختم ،”سیون اپ فوڈیز فیسٹیول “کے زیر اہتمام لاہور میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے ،اس سے قبل پاکستان میں اس قسم کے کئی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا چکا ہے ،سیون اپ برانڈ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا گیاہے کہ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ شہروں میں اپنے صارفین کو فوڈ اور موسیقی سے لطف اندوز کروایا جاسکے۔

کھانوں کے شوقین زندہ دلان شہرلاہور کیلئے بھی سیون اپ فوڈیز فیسیول کا انعقاد کیا جارہاہے ،لاہور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا اتنا بڑا فوڈ فیسٹیول ہوگا کہ لاہور کی تاریخ میں شاہد ہی کبھی ایسا فوڈ فیسٹیول ہواہو۔

سیون اپ فوڈیز فیسٹول لاہور کیلئے برانڈ کی جانب سے لوگوں سے کہا گیا تھا کہ ایونٹ کے موقع پر لائیوکنسرٹ میں پرفارم کرنے کیلئے اپنی پسند کے آرٹس کو ووٹ دیں ، لاہوریوں کو پسندیدہ آرٹسٹ کو سوشل میں میڈیا کے ذریعے ووٹ دینے کا کہا گیا تھا ، لوگوں نے لسٹ میں دیئے گئے ناموں جن میں عاطف اسلم ، سٹرنگز، جوش اور ابرارالحق شامل ہیں کسی ایک کا انتخاب کرناتھا۔مداحوں کی جانب سے بڑی کثرت سے اپنے آئیڈیل آرٹسٹس کو ووٹ دیئے گئے ہیں۔

اس پول میں عاطف اسلم نے 70فیصد ،سٹرنگڑنے 10فیصد ، جوش نے 3فیصد جبکہ ابرار الحق نے 17فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

سیون اپ برانڈ نے جانب سے چاروں پرفارمرز کو لائیو کنسرٹ میں پر فارمنس کیلئے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہے نہ حیرت انگیز بات ، سیون اپ حقیقت میں اس عہد کے لوگوں کا برانڈ بن چکاہے۔

ہماری ٹیم اپنے صارفین کی بات پر توجہ دیگی اور ان کو ایک بہترین کھانے سے بھی انجوائے کروائے گی، اس کے علاوہ یہ خبر بھی ہے کہ اور بھی بہت سے آرٹسٹ پر فارم کرنے والے ہیں جس کا مطلب ہے آپ کیلئے سیون اپ فوڈیز میں او ر بھی بہت سے سرپرائز موجود ہیں۔

فیسٹیول یکم مارچ سے شروع ہوگا اور تین مارچ تک جاری رہے گا ، اس موقع پر رنگا رنگ کھانوں کے ایک سو سے زائد سٹالز لگائے جائیں گے ، اگر آپ ایک عظیم کنسرٹ دیکھنا اور بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہاں سب کچھ وافر مقدار میں ہوگا۔

فیسٹیول کے موقع پر کرکٹ شائقین کیلئے بڑی سکرین پر پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کا انتظام بھی ہوگا۔

اب آپ کس بات کا انتظار کررہے ہیں،فیسٹیول میں شرکت کیلئے اپنے ٹکٹس بک کروائیں تاکہ ہم آپ کو اس بات کی گارنٹی دے سکیں کہ آپ سال کے اس بڑے اور حیران کن فوڈ فیسٹیول میں شرکت کررہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...