”نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنی چاہئے کیونکہ ان کے پاس۔۔۔“ریما عمر کا قائد ن لیگ کو اہم مشورہ

”نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنی چاہئے کیونکہ ان کے پاس۔۔۔“ریما ...
”نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنی چاہئے کیونکہ ان کے پاس۔۔۔“ریما عمر کا قائد ن لیگ کو اہم مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریماعمر نے کہاہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہئے ، ان کے پاس وکیل ہے اور وسائل ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریماعمر نے کہا کہ راج ٹھاکرے کے بیان کو اس نظر سے بھی دیکھا جاسکتاہے کہ بھارت میں ایک پرامن تحریک کو سبوتاژ کرنے کیلئے جس قسم کا ردعمل سامنے آیا ہے ، دنیا کی جانب سے کہا جارہاہے کہ یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہاہے ، اس کی مودی سرکار خود ذمہ دار ہوسکتی ہے ، اس میں دنیا کیلئے بھی ایک سبق ہے کہ بغاوت کے مقدمات اور سوشل میڈیا پر پابندیاں تشدد کومزید ہوا دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہئے ، ان کے پاس وکیل ہے اور وسائل ہیں ، ان کو سپریم کورٹ جاناچاہئے ۔

مزید :

قومی -