تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کردیا

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کردیا
تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ میں لاہور ہائیکورٹ پرحیران ہوں کہ شہباز شریف کو کس طرح ضمانت مل گئی ؟ حکم دینے والے کو ضمانت مل گئی اور حکم پر عمل کرنے والے ابھی تک اندر ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارتی سماجی رہنما کا بھارت میں اس طرح کھڑے ہوکر یہ کہنا کہ مرنیوالوں کوبچایا جاسکتا تھا ، حملہ روکا جاسکتا تھا لیکن نہیں بچایا گیا ، یہ بڑی بات ہے ، اس میں کوئی نہ کوئی بات تو ہوگی ، راج ٹھاکرے کا بیان بھی اس لئے اہمیت کا حامل ہے کہ بی جے پی کا جتھا کسی بات پر کھڑا ہو یانہ ہو لیکن مسلم دشمنی کے حوالے سے یہ اکٹھے ہو تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سب ثبوت کی بات کررہے ہیں جو ہماری حکومت نے کی ہے ، بھارت کو پتہ ہے کہ ملک کے اندر یا باہر یہ کیس بری طرح ہارا جاچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے کے بیانات کے تحقیقات ہونی چاہئے کہ کہیں یہ بھارت کا اپنا کیا دھرا تو نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور ہائیکورٹ پرحیران ہوں کہ شہباز شریف کو کس طرح ضمانت مل گئی ، حکم دینے والے کو ضمانت مل گئی اور حکم پر عمل کرنے والے ابھی تک اندر ہیں ، یہاں کیس کے میرٹ اور ڈی میرٹ پر بات کی گئی ۔

مزید : قومی


loading...