سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 8ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے

سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 8ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے
سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 8ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن گروپ سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنے متعدد بیانات میں ایم کیو ایم لندن سے علیحدہ ہونے والوں کو نشانہ بنانے کے احکامات دئیے، حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا مقصد کراچی کی صورتحال کو خراب کرنا تھا۔

کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ سلیم بیلجیئم بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ کراتا تھا اور آصف پاشا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلا رہا ہے۔رینجرز ترجمان نے کہا کہ آصف پاشا نے بانی ایم کیوایم کی ہدایت پر ٹارکٹ کلنگ کی ٹیم بنائی اور ٹارگٹ کلر بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر کام کرتے تھے جب کہ ملزمان بیرونِ ممالک کے نمبرز استعمال کرتے تھے۔کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی سرپرستی سلیم بیلجیئم کرتا تھا اور سلیم بیلجیئم نے ہی نامعلوم افراد کے موبائل نمبرز آصف کو فراہم کئے جن کے درمیان گفتگو کوڈ ورڈز میں ہوتی تھی۔انہوں بتایا کہ آئی ڈی کے لیے ڈبہ، گرینیڈ کے لیے آلو کا کوڈ ورڈ استعمال کیا جاتا ہے۔ کمانڈر ان چیف اور میجر صاحب کے نام سے بیرون ملک نمبروں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ جن کا تعلق زیادہ تر یو کے سے تھا۔ ملزمان آپس میں رابطے کے لیے واٹس ایپ استعمال کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ نو نومبر 2018 کو ایم کیو ایم کی محفل میلاد میں دہشت گردی کی گئی جس میں پی ایس پی کے کارکنان پر بھی حملے کا واقعہ پیش آیا جبکہ 11 فروری 2019 کو ایم کیو ایم پاکستان کا ایک کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، ان واقعات پر ہم نے ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔

مزید : قومی


loading...