”نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل پر ریلیف ۔۔۔۔“، آئینی ماہر بابر ستار نے بڑا دعویٰ کردیا

”نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل پر ریلیف ۔۔۔۔“، آئینی ماہر بابر ستار نے ...
”نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل پر ریلیف ۔۔۔۔“، آئینی ماہر بابر ستار نے بڑا دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پر بھی نوازشریف کو ریلیف نہیں ملے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابرستار نے کہا کہ بعض اوقات ریاست کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، ہمارے ہاں جب دہشت گردی کے حملے ہوتے تھے تو لوگ کہتے تھے کیا ریاست میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ان حملوں کوروک سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں کہ بھارت اپنے چالیس پچاس بندے مروا دیئے ہوں کیونکہ ایسا کرنابہت مشکل ہے اور اس کا جوابی ردعمل بہت شدید ہوسکتا ہے ، ایسے واقعہ کیلئے انٹیلی جنس کا ملوث ہونا یقینی ہوتاہے اوربڑے پیمانے پر ایسا کام نہیں کروایا جاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پر بھی نوازشریف کو ریلیف نہیں ملے گا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ضمانت کروانا بہت مشکل ہوگیاہے ۔

مزید : قومی


loading...