پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا: شاہ ...
پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا، 23 مارچ کو ملائیشیاکے وزیراعظم جبکہ دیگرممالک کی اہم شخصیات بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا، پلوامہ واقعے سے متعلق وزیراعظم پالیسی بیان جاری کرچکے ہیں،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے پاک سر زمین کسی دہشت گرد کارروائی کیلئے ہرگز استعمال نہیں ہوگی۔مسئلہ کشمیرپرپوری قوم متحد ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو ملائیشیاکے وزیراعظم پاکستان کادورہ کریں گے، مہاتیر محمد بطور مہمان خصوصی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ دیگرممالک کی اہم شخصیات بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان کا نقطہ نظر دنیاکے سامنے رکھا ۔ بہادر افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی موثر کردار ادا کیا، انسدادد ہشتگردی کیلئے افواج پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...