حسن نثار نے فواد چودھری کے دعوے کو بچگانہ قراردیدیا

حسن نثار نے فواد چودھری کے دعوے کو بچگانہ قراردیدیا
حسن نثار نے فواد چودھری کے دعوے کو بچگانہ قراردیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثارنے کہاہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا یہ دعویٰ کہ میرا عمران خان کے ساتھ ذاتی تعلق ہے ، یہ بچگانہ بات ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ میں نواز شریف کی ضمانت کی منسوخی کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ، یہ آئینی ماہر کا کام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اورنعیم الحق میں اختلافات کی وجہ مفادات اور انائیں ہیں، یہ جب آپس میں ٹکراتے ہیں تو اختلاف جنم لیتاہے ، اس کیس میں یہی کچھ ہوگا ،فواد چودھری کا یہ دعویٰ کہ میرا عمران خان کے ساتھ ذاتی تعلق ہے ، یہ بچگانہ بات ہے ، وہ دس جماعتیں پھر کر یہاں آئے ہیں ، جہا ں تک نعیم الحق کے وزیر اعظم کے ساتھ تعلق کی بات ہے تو وہ ہوسکتاہے ۔

مزید : قومی


loading...