اس کیس میں عمران خان کی مرضی شامل ہے ، حفیظ اللہ نیازی نے فواد چودھری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اس کیس میں عمران خان کی مرضی شامل ہے ، حفیظ اللہ نیازی نے فواد چودھری کیلئے ...
اس کیس میں عمران خان کی مرضی شامل ہے ، حفیظ اللہ نیازی نے فواد چودھری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان کے دل سے جو اتر جاتاہے ، وہ اتر جاتاہے ، فواد چودھری اب عمران خان کے دل سے اتر چکے ہیں، نعیم الحق اور فواد چودھری کا جھگڑا نہیں ہے ، اس کیس میں عمران خان کی مرضی شامل ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہائیکورٹ ہویا سپریم کورٹ ہو وہاں متضاد فیصلوں کی بہت سے مثالیں مل جائیں گے ، نواز شریف کے خلاف جب فیصلہ آیا تو وہ لندن سے بھی آگئے تھے حالانکہ پتہ تھا کہ جیل جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیل کی اور ڈھیل کی بات ہوتی تو وہ لندن میں ہی رہ سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں رہتے ہوئے ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹ ملے ہیں ، وہ اپنے بیانیے پر راسخ العقیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹاس کریں گے اور سکے کے دونوں جانب نعیم الحق ہونگے ، نعیم الحق کے عمران خان کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں ، اہم بات یہ ہے کہ نعیم الحق اور فواد چودھری کا جھگڑا نہیں ہے ، اس کیس میں عمران خان کی مرضی شامل ہے ، یہ ایک طریقہ کار ہوتاہے ، بڑے لیڈروں کا ، عمران خان نے فواد چودھری کو پیغام بھجوایا ہے کہ آپ استعفیٰ دیدیں لیکن تحریک انصاف میں کچھ لوگوں نے فواد چودھری سے کہاہے کہ وہ مستعفی نہ ہوں بلکہ عمران خان کو ان کوڈسمس کرنے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دل سے جو اتر جاتاہے ، وہ اتر جاتاہے ، فواد چودھری اب عمران خان کے دل سے اتر چکے ہیں۔

مزید :

قومی -