غلیظ ترین گھر، پیشاب سے بھری 270 بوتلیں اور پاخانے کے ۔۔۔ ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ کسی کو بھی ابکائی آجائے

غلیظ ترین گھر، پیشاب سے بھری 270 بوتلیں اور پاخانے کے ۔۔۔ ایسی تصاویر سامنے ...
غلیظ ترین گھر، پیشاب سے بھری 270 بوتلیں اور پاخانے کے ۔۔۔ ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ کسی کو بھی ابکائی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بعض لوگ اتنے نفیس ہوتے ہیں کہ ایک کاغذ بھی ان کیلئے درد سر بن جاتا ہے اور بعض لوگوں کی جبلت ایسی ہوتی ہے کہ مدتوں اپنے گھر کی صفائی نہیں کرتے ۔ نفیس اور غلیظ دونوں طرح کے لوگ ہی اس دنیا میں موجود ہیں لیکن برطانیہ میں شاید دنیا کا سب سے غلیظ ترین گھر بھی موجود ہے جس کی صفائی کے دوران کمپنی نے پیشاب سے بھری 270 بوتلیں اور پاخانے کے 400 بیگ صاف کیے۔
برطانیہ میں ایک میاں بیوی نے صفائی کی کمپنی قائم کر رکھی ہے جو گھروں کی صاف صفائی کا کام کرتی ہے۔ صفائی کمپنی کے مالک و ملازم میاں بیوی نے حال ہی میں غلیظ ترین گھروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی کو بھی ابکائی آسکتی ہے۔

فوٹو: دی سن
لین اور کینی ایلیٹ نامی میاں بیوی کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران غلیظ سے غلیظ ترین گھروں کی صفائی کی ہے۔ بعض گھر تو ایسے بھی تھے جن کا چپہ چپہ گندگی میں اٹا ہوا تھا۔

فوٹو: دی سن

 ایک بار انہوں نے ایک چھوٹے سے فلیٹ سے 4 ٹن کچرا نکالا جبکہ ایک گھر سے انہیں 30 ہزار استعمال شدہ سوئیاں ملیں۔صفائی کمپنی کے مالکان نے بتایا کہ جب انہوں نے کمپنی کا آغاز کیے ہوئے صرف 6 ماہ ہی ہوئے تھے تب انہیں ڈیوون میں ایک پراپرٹی کی صفائی کا کام ملا۔ وہاں ہمیں صفائی کے دوران پیشاب کی بھری ہوئی 270 بوتلیں اور پاخانے کے 400 بیگ ملے۔

فوٹو: دی سن
انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ ایک گھر کی صفائی کرنے گئے تو انہیں 33 ہزار 500 استعمال شدہ سرنجیں ملیں، اتنی بڑی تعداد میں منشیات کیلئے استعمال کی گئی سرنجیں دیکھ کر انہوں نے پولیس کو بلالیا۔

فوٹو: دی سن

مزید :

ڈیلی بائیٹس -