نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہئے :مجیب الرحمان شامی

نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہئے :مجیب الرحمان شامی
نواز شریف کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہئے :مجیب الرحمان شامی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی جاسکتی ہے ، نواز شریف سپریم کورٹ جائیں گے اور ان کوجانا بھی چاہئے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اسلام آبا د ہائیکورٹ نے کہاہے کہ نواز شریف کوطبی بنیادوں پر ضمانت دینے کی ضرورت نہیں ہے ، اب نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی جاسکتی ہے ، نواز شریف سپریم کورٹ جائیں گے اور ان کوجانا بھی چاہئے اور دوسری بات یہ ہے کہ نواز شریف کیس کے میرٹ پر بات کریں ، اگر ایسا کرتے ہیں تو یہ معاملہ دوبارہ سے شروع ہوجاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف پر بدعنوانی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ، عدالت نے دونوں مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی ہے ، اب نیب اپیل میں جائے یا نہ جائے ، یہ اس کی مرضی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا معاملہ اب پھر عدالت میں ہوگا، اس وقت اس پر بات نہیں کی جاسکتی ۔

مزید : قومی


loading...