”حکومت عدالت کے کسی فیصلے سے خوش۔۔۔“،وفاقی وزیر تعلیم نے عدلیہ بارے حکومتی نقطہ نظر واضح کردیا

”حکومت عدالت کے کسی فیصلے سے خوش۔۔۔“،وفاقی وزیر تعلیم نے عدلیہ بارے حکومتی ...
”حکومت عدالت کے کسی فیصلے سے خوش۔۔۔“،وفاقی وزیر تعلیم نے عدلیہ بارے حکومتی نقطہ نظر واضح کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ حکومت کسی فیصلے سے خوش ہوسکتی ہے اور کسی فیصلے سے خوش نہیں ہوسکتی لیکن عدالت کا پورا اختیار ہے کہ وہ اپنی دانست کے مطابق فیصلہ کرے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ جب بھی کوئی جرم ہوتا ہے تو دیکھا جاتاہے کہ اس کا فائدہ کس کو ہواہے ، پلوامہ میں جو واقعہ ہوا ہے اس کے بینیفشری مودی ہیں کیونکہ ریاستی الیکشن وہ پہلے ہی ہار چکے ہیں اور اب خطرہ تھا کہ صفایا ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر لحاظ سے پلوامہ حملے کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ، پاکستان میں مشکل حالات ہیں اور بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے ، اس کا سارے کا سارا فائدہ بھارت کے سماجی کارکن کی جانب سے مودی کو اور ان کی پارٹی کو دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں کوئی تحریک انصاف کے ماتحت نہیں ہیں ، وہ اپناکام کررہی ہیں ، ہر عدالت کا اپنا لیول ہے اور ہر عدالت اپنے لیول کے مطابق کام کررہی ہے ، حکومت کسی فیصلے سے خوش ہوسکتی ہے اور کسی فیصلے سے خوش نہیں ہوسکتی لیکن عدالت کا پورا اختیار ہے کہ وہ اپنی دانست کے مطابق فیصلہ کرے ۔

مزید : قومی


loading...