شازیہ مری نے قومی مفاد پر اپوزیشن کے بیانئے کی وضاحت کردی

شازیہ مری نے قومی مفاد پر اپوزیشن کے بیانئے کی وضاحت کردی
شازیہ مری نے قومی مفاد پر اپوزیشن کے بیانئے کی وضاحت کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہاہے کہ ہم ہر فورم پر کشمیری بہن بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں گے اور اٹھاتے رہیں گے ، قومی مفاد پر بات سیاست سے بالاتر ہوکر کرنی چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر قومی مفاد پر بات کرنی چاہئے ، پاکستان کے مسئلے حل نہیں ہوئے لیکن ہندوستان کے رویے کی میں سختی سے مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، ہمیں خوشی نہیں ہوتی جب کہیں خون بہتاہے ، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہورہی ہے ، ہم ہر فورم پر کشمیری بہن بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں گے اور اٹھاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا جوکھیل کھیل رہا ہے ، اس سے اب وہ لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کر سکتا ، اب انڈیاکے اندر سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور مزید بلند ہوتی رہی ہیں۔

مزید : قومی


loading...