تحریک انصاف میں درجنوں ترجمان ہیں ، مریم اورنگز یب

تحریک انصاف میں درجنوں ترجمان ہیں ، مریم اورنگز یب
تحریک انصاف میں درجنوں ترجمان ہیں ، مریم اورنگز یب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان درجنوں کے حساب سے ہیں ، ان کا بیانیہ تھا کہ ن لیگ کی جانب سے نیب پر تنقید کی جارہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب بھارت کے اندر سے بھی آواز اٹھنا شروع ہوگئی ہے اور اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان کی پارلیمان سے ایک ہی آواز گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں کیس میرٹ پر ڈسکس نہیں ہوئے ، نیب نے جو الزامات لگائے تھے عدالت نے ہر طرح سے مستردکیاہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ شہبازشریف ہی وہ شخص تھے جن کی وجہ سے کرپشن رکی ۔

انہوں نے کہا کہ کاش چھ ماہ پہلے تحریک انصاف کا شفقت محمود جیسا بیانیہ ہوتا ، تحریک انصاف کے ترجمان درجنوں کے حساب سے ہیں ، ان کا بیانیہ تھا کہ ن لیگ کی جانب سے نیب پر تنقید کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراءکو لاہور ہائیکورٹ نے مستردکیاہے ، ان کو کارکردگی سیکھنا چاہئے کیونکہ یہ اب حکومت میں ہیں۔

مزید : قومی


loading...