تحریک انصاف نے ایوان صدر کے اخراجات میں کتنا اضافہ کیا؟محمد زبیر نے بتا دیا

تحریک انصاف نے ایوان صدر کے اخراجات میں کتنا اضافہ کیا؟محمد زبیر نے بتا دیا
تحریک انصاف نے ایوان صدر کے اخراجات میں کتنا اضافہ کیا؟محمد زبیر نے بتا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ ایوان صدر کا خرچہ پہلے سے تھوڑا بڑھ گیا ہے ، ایوان صدر اوروزیر اعظم ہاﺅس کا خرچہ بجٹ میں طے ہوتا ، وزیر اعظم ہاﺅس کے 532ملازمین میں سے ایک کوبھی نہیں ہٹایا گیا ۔

ؒ

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاہے کہ ہماری نظر میں نواز شریف کی صحت بہت خراب تھی ، جیل میں کیسا ذہنی دباﺅ ہوتاہے ، اس کا اندازہ کوئی دوسر ا نہیں لگا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے ، یہ میرا اپنا نقطہ نظر ہے ، اس سے نواز شریف کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے پٹیشن دائر کی جاتی ہے کہ یقین ہوتاہے اور اس پر عدالت فیصلہ کرتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر کا خرچہ پہلے سے تھوڑا بڑھ گیا ہے ، ایوان صدر اوروزیر اعظم ہاﺅس کا خرچہ بجٹ میں طے ہوتا ، وزیر اعظم ہاﺅس کے 532ملازمین میں سے ایک کوبھی نہیں ہٹایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر تشویش ہے جس کودور کرنا ضروری ہے ۔

مزید : قومی


loading...