”وزیر اعظم عمران خان کے چہر ے پر ۔۔۔“، وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اہم نشاندہی کردی

”وزیر اعظم عمران خان کے چہر ے پر ۔۔۔“، وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اہم نشاندہی ...
”وزیر اعظم عمران خان کے چہر ے پر ۔۔۔“، وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اہم نشاندہی کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ عمران خان کے چہرے پر تھکاوٹ نظر آتی ہے ، وہ عوام کیلئے وزیر اعظم ہیں ، بادشاہوں والی زندگی بسر کرنے کے بعد عام زندگی برداشت نہیں ہوتی۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ عمران خان کے چہرے پر تھکاوٹ نظر آتی ہے ، وہ عوام کیلئے وزیر اعظم ہیں ، بادشاہوں والی زندگی بسر کرنے کے بعد عام زندگی برداشت نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کا آڈٹ ہواہے اور اخراجات میں 46فیصد کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نواز شریف کو ضمانت دیدے تو ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے ، وزیر اعظم نے کہاہے کہ کرپٹ لوگ جیل میں جائیں گے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے ۔

مزید : قومی


loading...