” محمود الرشید داڑھی رکھ کر یہ کا م کرتے ہیں“، طلال چودھری نے صوبائی وزیر پر بڑا الزام لگادیا

” محمود الرشید داڑھی رکھ کر یہ کا م کرتے ہیں“، طلال چودھری نے صوبائی وزیر پر ...
” محمود الرشید داڑھی رکھ کر یہ کا م کرتے ہیں“، طلال چودھری نے صوبائی وزیر پر بڑا الزام لگادیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ میاں محمود الرشید داڑھی رکھ کرجھوٹ بولتے ہیں، حکومت کا پورا فوکس اپوزیشن پر ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف پوری جھوٹ بولتی ہے اور میاں محمود الرشید کافرق یہ ہے کہ یہ داڑھی رکھ کرجھوٹ بولتے ہیں، حکومت کا پورا فوکس اپوزیشن پر ہے ، حکومت سیاسی انتقام میں مصروف ہے ، حکومتی کارکردگی صفر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر علیم خان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں تو سپیکر سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیوں نہیں کرتا ؟ انہوں نے کہا کہ سب کے ساتھ یکسا ں سلوک ہوناچاہئے ، سپیکر سندھ اسمبلی کوپکڑ لیا گیاہے لیکن سپیکر پنجاب اسمبلی پر بھی نیب کے الزامات ہیں ، ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا ؟انہوں نے کہا کہ وزراءنا اہل ہیں۔

مزید : قومی


loading...