صوبائی وزیر محمود الرشید نے والیم 10کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

صوبائی وزیر محمود الرشید نے والیم 10کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
صوبائی وزیر محمود الرشید نے والیم 10کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ نو از شریف قوم کا مجرم ہے کہ اس نے قوم کے اربوں روپے لوٹے ہیں، ابھی والیم 10کھلناہے ، والیم 10کو آ لینے دیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ قوم کہتی ہے کہ نواز شریف قوم کا مجرم ہے کہ اس نے قوم کے اربوں روپے لوٹے ہیں، ابھی والیم 10کھلناہے ، والیم 10کو آ لینے دیں ، مسلم لیگ ن والے سب زیرو ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ضمانت کی امید ہے ،حکومت عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے ، ہم نے کبھی سندھ میں کوئی مداخلت نہیں کی ، پیپلز پارٹی کی جانب سے سارا شور اس لئے ہے کہ ان کی کرپشن نمبر دو پر چلی جائے اور اس پر پردا ڈال دیا جائے ۔

مزید : قومی


loading...