”صدر پاکستان پر الزام ہے کہ ۔۔۔“،نفیسہ شاہ نے بڑی با ت کردی

”صدر پاکستان پر الزام ہے کہ ۔۔۔“،نفیسہ شاہ نے بڑی با ت کردی
”صدر پاکستان پر الزام ہے کہ ۔۔۔“،نفیسہ شاہ نے بڑی با ت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ صدر پاکستان پر الزام ہے کہ ان کے اپنے رشتے دار کہہ رہے ہیں کہ ان کی جانب سے جعلی کاغذات بنائے گئے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ صدر پاکستان پر الزام ہے کہ ان کے اپنے رشتے دار کہہ رہے ہیں کہ ان کی جانب سے جعلی کاغذات بنائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو استثنیٰ ملا ہواہے کیوں ؟ نیب کو کون روکتاہے کہ وہ وزیر اعظم کوگرفتار نہ کرے ۔
انہوں نے کہاہے کہ فہمیدہ مرزاکی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کی جارہی ہے لیکن ان کے شوہر نے سر پر قرآن مجید رکھ کرکہا تھاکہ میرے پاس جوکچھ بھی ہے ، وہ آصف زرداری کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر وفاق کی علامت ہوتاہے ، آغاز سراج درانی کو گرفتار کرکے کیا پیغام دیا جارہاہے ؟ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی کا عثمان بزدار کے ساتھ موازنہ کرکے دیکھنا چاہئے لیکن سندھ کو چلنے نہیں دیا جارہا ہے ۔

مزید :

قومی -