پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر بھارتی حکومت نے ٹی وی چینلز کے خلاف ایکشن لے لیا

پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر بھارتی حکومت نے ٹی وی چینلز کے ...
پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر بھارتی حکومت نے ٹی وی چینلز کے خلاف ایکشن لے لیا

  


نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں پاک آرمی کے تر جمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور باجوہ کی پریس کانفرنس دیکھانے پر 13چینلز کو نوٹس جاری کردئیے گئے ۔

تفصیل کے مطابق بی جے پی حکومت نے 13 مقامی چینلز کو شوکاز نوٹس بھیجے گئے ہیں جن میں کانگرس لیڈر کپل سیبال کا ٹی وی چینل ترنگا ٹی وی بھی شامل ہے جبکہ دیگر چینلز میں اے پی نیوز ،سریا سمچار ،زی ہندوستان اور ٹوٹل ٹی وی ،اے بی پی مجھا ،نیوز 18لوکمت ،جئے ماہار شترہ ،نیوز 18گجراتی ،نیوز 24اور سندیش نیوز شامل ہیں ۔ نوٹس اس پریس بریفنگ کو نشر کرنے پر جاری کیے گئے جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پاکستان سے الجھنے سے باز رہنے سے خبردار کیا تھا۔اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ نشر کر کے چینلز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...