نہاتی ہوئی خاتون کی ویڈیو بنانے والا نوجوان پکڑا گیا، موبائل کی تلاشی کے دوران ایسا انکشاف کہ پوری بلڈنگ کی خواتین پریشان ہوگئیں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں نہاتی ہوئی خواتین کی ویڈیو بنانے والا نوجوان پکڑا گیا۔ جب اس کے موبائل فون کی تلاشی لی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس نے بلڈنگ کی کئی خواتین کی اسی قسم کی فحش ویڈیوز بنا رکھی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے رہائشی علاقے کی بلڈنگ میں مقیم ایک خاتون اپنے گھر کے غسل خانے میں نہارہی تھی کہ اسی دوران اسے کھڑکی کے پاس موبائل فون نظر آیا۔ خاتون نے فوری طور پر اپنے شوہر کو اس بارے میں آگاہ کیا جس نے جھپٹ کر موبائل فون چھین لیا اور سیدھا کپور واڈی تھانے پہنچ گیا۔
ملزم کی شناخت 34 سال کے اویناش کمار یادو کے نام سے ہوئی ہے جو آئی ٹی کا طالبعلم ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون کی چھان بین کی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس نے اپنی بلڈنگ کی دیگر کئی خواتین کی بھی اسی قسم کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا رکھی ہیں۔