سارو گنگولی نے بھارت کو حقیقت سے آگاہ کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے

سارو گنگولی نے بھارت کو حقیقت سے آگاہ کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار ...
سارو گنگولی نے بھارت کو حقیقت سے آگاہ کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے

  


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی نے کہا کہ بھارت اگر چاہے بھی تو پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر نہیں کروا سکتا۔

14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی بات کی تھی ۔اس حوالے سے پہلے سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر نے پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کی مخالفت کی تھی ،اب سارو گنگولی بھی میدان میں آگئے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت چاہے بھی تو پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر نہیں کر سکتا۔گنگولی نے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے دباو میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گا، ایک فیصد بھی امکان نہیں کہ آئی سی سی بھارت کی بات مان لے۔

مزید : کھیل


loading...