”چودھری نثار تھوڑی بات کریں تو میں پوری ۔۔۔“ ، حامد میر کا منحرف لیگی رہنما کوگندے جوہڑ میں پتھر نہ مارنے کا مشورہ

”چودھری نثار تھوڑی بات کریں تو میں پوری ۔۔۔“ ، حامد میر کا منحرف لیگی رہنما ...
”چودھری نثار تھوڑی بات کریں تو میں پوری ۔۔۔“ ، حامد میر کا منحرف لیگی رہنما کوگندے جوہڑ میں پتھر نہ مارنے کا مشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ چودھری نثار جو کہہ رہے ہیں ، اس حوالے سے میرے پاس بھی کچھ معلومات ہیں ، اگر چودھری نثار بات شروع کریں ، تھوڑی  بات کریں تو میں پوری بات کردوں گا لیکن پھر بات 2014سے شروع ہوگی ، اس لئے چودھری نثار گندے پانی کے جوہڑ میں پتھر نہ ہی ماریں تو بہتر ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حکومت اگر شہباز شریف کے معاملے پر ایک بات کہتی ہے اور نواز شریف کے معاملے پر کوئی اور بات کہتی ہے تو معاملہ کنفیوز ہے ،چودھری نثار جو کہہ رہے ہیں ، اس حوالے سے میرے پاس بھی کچھ معلومات ہیں ، اگر چودھری نثار بات شروع کریں ، تھوڑی  بات کریں تو میں پوری بات کردوں گا لیکن پھر بات 2014سے شروع ہوگی ، اس لئے چودھری نثار گندے پانی کے جوہڑ میں پتھر نہ ہی ماریں تو بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ذاتی طور پر نہ کوئی ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں اورنہ ہی کوئی سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن کے معاملے میں نوازشریف الگ اور باقی قیادت الگ ہے ،الیکشن کے بعد ایک نئی کہانی شروع ہوئی ہے ، الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں جن میں شہبازشریف بھی شامل ہیں کوگرفتار کیاگیاہے لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کا کیس الگ الگ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے طبی وجوہات پر ریلیف مانگا تھا جبکہ شہباز شریف کا معاملہ بالکل مختلف تھا ، شہباز شریف نے اپنا کیس تکنیکی بنیادوں پر لڑاہے اور ان کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ نیب کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں سے ن لیگ کو فائدہ ہواہے لیکن تحریک انصاف پریشان نظر آرہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...