فہمیدہ مرزا نے فریال تالپور پر سنگین الزام عائد کردیا

فہمیدہ مرزا نے فریال تالپور پر سنگین الزام عائد کردیا
فہمیدہ مرزا نے فریال تالپور پر سنگین الزام عائد کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے اپنی سابق جماعت کے اراکین کا کچا چٹھا کھولنے کی دھمکی دیدی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک ایک کا کچا چٹھا کھولوں گی، میرے پاس ایک ایک کے خلاف دستاویز موجود ہیں۔فہمیدہ مرزا نے الزام عائد کیا کہ فریال تالپور جو آج کل سندھ کی وزیراعلیٰ بنی پھرتی ہیں، میرے خاندان پر حملے کے احکامات فریال تالپور نے ہی منور تالپور کے گھر سے جاری کیے۔انہوں نے کہا میں نے ابھی کچھ نہیں کہا لیکن مجھے بہت کچھ پتہ ہے، میں نے کوئی قرضہ نہیں لیا، ان کی طرح بینک لوٹ کر نہیں کھایا، میرے پاس ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جھوٹی ڈگریوں کے کیس بھی لے کر آو¿ں گی، میرے پاس تمام شواہد موجود ہیں۔

فہمیدہ مرزا کی پیپلز پارٹی کے خلاف ایوان میں تقریر پر پیپلز پارٹی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور خواتین اراکین اسپیکر کے ڈائس پر پہنچ گئیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے اراکین کے شور شرابے کے باوجود تقریر جاری رکھی اور کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی ارکان خاموش نہیں ہوں گے بات جاری رکھوں گی۔

مزید : قومی


loading...