ٹماٹر سستے ہوگئے لیکن میڈیا حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کیوں نہیں کرتا؟ رﺅف کلاسرا نے دلچسپ جواب دے دیا

ٹماٹر سستے ہوگئے لیکن میڈیا حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کیوں نہیں کرتا؟ رﺅف ...
ٹماٹر سستے ہوگئے لیکن میڈیا حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کیوں نہیں کرتا؟ رﺅف کلاسرا نے دلچسپ جواب دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار رﺅف کلاسرا کا کہنا ہے کہ اگر 40 روپے کلو ٹماٹر مل رہے ہیں تو یہ اچھا کام ہے جو حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، اس کی خبر نہیں بنے گی بلکہ خبر اسی وقت بنے گی جب ٹماٹر کا ریٹ 300 روپے کلو ہوگا۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں رﺅف کلاسرا نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں ٹماٹر آج کل 40 روپے کلو مل رہا ہے کسی نے اس بات کو سراہا ہی نہیں ، کوئی اس پر بات ہی نہیں کر رہا ۔

رﺅف کلاسرا نے اس بات کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک دن اپنے ایڈیٹر سے کہا کہ آپ اچھی خبروں کی تعریف نہیں کرتے ، بولے اچھے کام کی تنخواہ ملتی ہے غلط خبروں کی نہیں، اچھا کام کرنا فیور نہیں آپ کا کام ہوتا ہے، ٹماٹر 300 روپے کلو ہوگا تو خبر بنے گی ، 30 روپے کی نہیں ۔

رﺅف کلاسرا کے مطابق حکمران اچھے کام کرتے ہیں تویہ ان کا کام ہے ، برے کام کیلئے کوئی حکمران نہیں بناتا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد