سیکیورٹی اداروں کی ملک کے لئے لازوال خدمات ہیں،عبدالغفار روپڑی
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کی مانگا منڈی آمدپر پرتپاک استقبال، اس موقع پر حافظ عبدالغفار روپڑی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نتائج امن کی صورت میں سامنے آرہے ہیں انتہا پسند نظریے کو شکست دینے پر قوم کو سلام افواج کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں ہم پولیس اور فوج کے ان نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کی خاطر اپنی خانیوں کا نذانہ پیش کیا۔ اس موقع پر ملک ممتاز حسین،ملک محمد مصظفےٰ،پی پی171کے امیر عطاء الرحمن،حافظ عبدالروف ربانی،حبیب الرحمن،اجمل طاہر،مشتاق احمد،آصف علی موجودہ تھے۔