مسلم لیگ(ق) نے پنجاب بھر میں عہدیداروں کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ(ق) نے پنجاب بھر میں عہدیداروں کا اعلان کر دیا

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے مسلم لیگ ہاؤس میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور صدر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایات پر پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کا عمل مکمل کیا جارہا ہے۔باہمی مشاورت کے بعد گوجرانوالہ سے تنویراعظم چیمہ،مظفر گڑھ مسز عطا ء قریشی، سیالکوٹ چوہدری مقصود سلہریا،خوشاب ملک محمد الیاس،ننکا نہ سے رائے ہارون بھٹی نائب صدور پنجاب مقررجبکہ گوجرانوالہ سے چوہدری عنایت سرا ایڈووکیٹ، اوکاڑہ سے ملک سرفراز بھٹی،بہاولنگر سے شہزاد رشید جٹ جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب مقررکردیئے گئے جبکہ تنظیم نو کے سلسلہ میں درج ذیل 17 اضلاع میں صدور و جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں۔راولپنڈی صدر زبیر احمد خان،جنرل سیکرٹری فیاض تبسم،ضلع جہلم صدرچوہدری محمد عارف،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اسماعیل جوتانہ، ضلع سرگودھا سے صدرملک شکیل سکندر،جنرل سیکرٹری چوہدری اشرف سوہی،میانوالی سے صدرمحمد عارف خان روکڑی،جنرل سیکرٹری ملک تاج محمد، ضلع خوشاب سے صدر چوہدر ی رضوان مختار رندھاوا،جنرل سیکرٹری سید سبطین رضا شیرازی ایڈوکیٹ،ضلع بھکر سے صدر محمد یوسف گادھی،جنرل سیکرٹری سید ظفر حسین برنی، ننکانہ سے صدر سید ممتاز علی شاہ، جنرل سیکرٹری غلام قادر علوی ایڈووکیٹ،ضلع گوجرانوالہ سے صدر خواجہ وقار حسین جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان احسان،سٹی گوجرانوالہ سے صدر طاہر شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ارشد بریار، سیالکوٹ سے صدر چوہدری عنصر اقبال بریارجنرل سیکرٹری باؤ محمد رضوان، سٹی سیالکوٹ سے صدر صدف بٹ جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر گوندل،ضلع منڈی بہاؤالدین سے صدر چوہدری ریاض اصغر،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ذوالقرنین ساہی،ضلع نارووال سے صدر افضال ورک جنرل سیکرٹری رانا استخار احمدضلع ساہیوال سے صدر حافظ خالد محمود ڈوگر جنرل سیکرٹری خالد صدیق کمیانہ،ضلع مظفر گڑھ سے صدر ملک مدثر عباس کھر جنرل سکیرٹری یاسر عطا قریشی،ضلع بہاولپور سے صدر سید صلاح الدین احمد جیلانی جنرل سیکرٹری طارق مجید چوہدری ضلع بہاونگر سے صدر نواب مظہر عباس لکھویرا جنرل سیکرٹری چوہدری محمد الیاس ورک ضلع اوکاڑہ سے صدر میاں عبدالرشید بوٹی جنرل سیکرٹری میاں نذرفرید،ضلع جھنگ سے صدر محمد قمر حیات کاٹھیہ جنرل سیکرٹری محفوظ احمد ایڈووکیٹ مقرر کردیئے گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پنجاب کے باقی اضلاع میں انتخابی عمل جاری ہے جس کے بعد ان اضلاع کی تنظیموں کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کام کرنے والے اور پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہنے والے ساتھیوں کو عہدے دیئے گئے ہیں تاکہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

ق لیگ

مزید : میٹروپولیٹن 1