کامیاب تنظیمی کنونشن نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں،اعجا ز چودھری

کامیاب تنظیمی کنونشن نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں،اعجا ز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے تاریخ ساز اور کامیاب تنظیمی کنونشن منعقد کر کے ایک اور سیاسی مثال قائم کردی ہے، کامیاب تنظیمی کنونشن پر گورننگ باڈی کے اراکین، ضلعی، تحصیل، سٹی، میونسپل، ٹاؤن کمیٹیوں، نیبر اینڈ ولیج کونسل کے صدور مبارکباد کے مستحق ہیں سنٹرل پنجاب پی ٹی آئی کا پہلاریجن ہے جس نے نچلی سطح تک تنظیم مکمل کر لی ہے،کامیاب تنظیمی کنونشن میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،تحریک انصاف کو ایک سیاسی ادارہ بنا کر دم لیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کارکنان متحد ہیں،ملک میں وزیراعظم عمران خان کا کوئی سیاسی نعم البدل نہیں، تحریک انصاف کو گراس روٹ تک منظم اور فعال بنانا ہمار ا مشن ہے۔

، وہ گذشتہ روز سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے کامیاب تنظیمی کنونشن کی مبارکباد دینے کے لئے آنے والے عہدیداران اور کارکنا ن سے گفتگو کررہے تھے، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ مینارپاکستان پر کامیاب تنظیمی کنونشن کے انعقاد سے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی درباری جتنا مرضی شور مچا لیں ناکامی اور مایوسی ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، مسترد شدہ ٹولے کی قیادت ملک سے بھاگی ہوئی ہے اور یہ درباری اپنے آقاؤں کی خوش آمد کے لئے ایک دوسرسے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، عوام ان سیاسی بہروپیوں کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1